تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:اراضی کا جھانسہ دیکر دو افراد نے زمیندار کی رقم ہتھیالی

daskaڈسکہ(نامہ نگار) اراضی کا جھانسہ دیکر دو افراد نے زمیندار کی رقم ہتھیالی تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ دھیدووالی کے وقاص احمد نے اپنے گاؤں کے محمد مالک اور محمد عمران سے تین کنال ارضی 15لاکھ روپے میں خریدی اور اس نے ملزمان کو 7لاکھ روپے بیعانہ دے دیا کافی عرصہ گزرنے پر جب اس نے اراضی کی رجسٹری کروانے کا مطالبہ کیاتو ملزمان صاف انکاری ہوگئے اور اس کی رقم سات لاکھ روپے ہڑپ کرگئے زمیندار محمد وقاص احمد اراضی کے متعلق معلوم کیاتو اس کو پتہ چلا کہ جس اراضی کے اس نے ملزمان محمد مالک اور عمران کو سات لاکھ روپے دئیے تھے وہ ان کی نہیں بلکہ وہ کسی اور کی ہے تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button