تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتیں، شہری نقدی ،موبائل فون ،موٹرسائیکل اورٹرانسفارمرسےمحروم

daskaڈسکہ(نامہ نگار)ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور ٹرانسفارمرسے محروم تفصیل کے مطابق موضع متیکے ناگرہ کا رہائشی عاشق حسین موٹر سائیکل پر سوار اڈا پیرو چک سے واپس گاؤں جا رہا تھا کہ داؤکے کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی1420رو پے ،موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ملزمان ذیشان وغیرہ کو موترہ پولیس نے دوران گشت پلی بھوبھنگی کے قریب گرفتار کر لیا ،دوسرے واقعہ میں موضع سوہاوہ کا رہائشی محمد زاہد اپنی موٹر سائیکل پر سودا سلف خریدنے سبزی منڈی آیا اور موٹر سائیکل کھڑی کر کے خریدار ی کرنے لگا تھوڑی دیر کے بعد دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم ملزم چر اکر لے گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ نئی آبادی سوہاوہ کا اخترچغتائی صبح سویرے اپنی دکان کھول کر بیٹھا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوارمسلح شخص دکان پر آیا اور اسلحہ کے زور پر غلہ سے15ہزار رو پے چھین کر فرار ہو گیا 15پر اطلاع کر نے کے باوجود پولیس نہ پہنچی،چوتھے واقعہ میں تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ انعام کالونی گاگا سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور ٹرانسفارمر چرا کر لے گئے سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button