شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ڈسکہ:لڑائی جھگڑےکے2مختلف واقعات،15افراد نےدوافراد کوزدوکوب کرکے لہولہان کردیا

ڈسکہ:لڑائی جھگڑےکے2مختلف واقعات،15افراد نےدوافراد کوزدوکوب کرکے لہولہان کردیا

ڈسکہ(نامہ نگار)لڑائی جھگڑے کے دومختلف واقعات میں15افراد نے دو افراد کو زدوکوب کر کے لہولہان کر دیا تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ دھامونکے کے رہائشی محمد ریاض کو ملزمان آصف ،عامر ،یاسر،نصیر اور دو نامعلوم افراد نے ڈنڈے سوٹوں سے مضروب کر کے لہولہان کر دیا وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان کا مدعی کے ساتھ چند روز قبل جھگڑا ہوا تھادوسرے واقعہ میں تھانہ موترہ کے علاقہ پیرو چک کے رہائشی محمد رضوان کو ملزمان ذیشان سکندر ،قمر ،کاشف، انور سمیت دو نامعلوم افراد نے زدوکوب کر کے زخمی کردیا وجہ عناد یہ ہے کہ مدعی کا ملزمان کے ساتھ جگہ کا تنازعہ چل رہا تھاپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں  تیز رفتار کار کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق
error: Content is Protected!!