تازہ ترینعلاقائی

منشیات فروش خاتون سمیت 3 ملزمان سے چرس، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد

daskaڈسکہ(نامہ نگار)منشیات فروش خاتون سمیت تین ملزمان سے چرس ،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد جبکہ 5اشتہاری ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق محلہ اسلام آباد کی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون رفعت عرف دوندی بیوہ دلبر حسین گھر باہر چرس فروخت کر رہی تھی کہ مخبر کی اطلاع پر سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر اسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے قبضہ سے 380گرام چرس ،دوران گشت ملزم یوسف سے ایک گیلن شراب ،صدر پولیس نے گرفتار ملزم اویس کے دوران تفتیش انکشاف پر موضع منڈیکی گورائیہ سے ناجائز پسٹل30بور برآمد کر لیا جبکہ سرکل پولیس نے پانچ اشتہاری ملزمان چوہدری سلطان سکنہ کوٹلی نوشہرہ ،سجاد انور ،ناصر حسین ساکنان رنجہائی ،محمود احمد سکنہ بمبانوالہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: نامعلوم مسلح ڈاکو ؤں پی سی او سے لاکھوں رو پے نقدی ،موبائل کارڈ ،موبائل فونز لوٹ کر فرا ر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker