تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:خود کو پولیس اہلکارظاہر کرکے تین افراد نے نوجوان کواغواکرلیا

daskaڈسکہ(نامہ نگار)خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے تین افراد نے نوجوان کو اغوا کر لیا تفصیل کے مطابق موضع جھلکی کی رہائشی طاہرہ پروین کا 15سالہ بیٹا فرحان رضاکھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ محمد نذیر ،دلاورحسین ،تنویر اور دو نامعلوم مسلح افراد کھیتوں میں آئے زدکوب کرنے لگے تھوڑی دیر بعد سفید کپڑوں میں ملبوس دو اور ایک وردی میں ملبوس پولیس اہلکار آئے اور ملزمان کے ساتھ ساز باز کر کے فرحان رضا کو ساتھ لے گئے تھانہ ستراہ رابطہ کر نے پر پولیس نے بتایا کہ ہم نے فرحان رضا کو نہیں پکڑا اور نہ ہی ہمیں اس کا علم ہے سائلہ نے تھانہ میں مقدمہ کے اندار کے لئے درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اس کے بیٹے کو اغوا کر کے قتل کر دیا ہے تھانہ ستراہ پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button