تازہ ترینعلاقائی

تین اوباش محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے

daskaڈسکہ(نامہ نگار)تین اوباش محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے تفصیل کے مطابق موضع میترانوالی کا رہائشی محنت کش عصمت اللہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں سویاہوا تھا صبح اُٹھ کر دیکھاتو اس کی 15سالہ بیٹی (ص) گھر سے غائب تھی پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ (ص) کوملزمان رضوان سکنہ پیرو چک وغیرہ تین افراد اسے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے پڑتال کر نے پر معلوم ہوا کہ گھر سے پانچ تولے طلائی زیورات ،اور6لاکھ رو پے بھی غائب تھے تھانہ بمبا نوالہ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button