تازہ ترینعلاقائی

ڈکیتی چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری چاند گاڑی ،نقدی ،طلائی زیورات ،گھریلو سامان اور فصل مونجی سے محروم

Robbersڈسکہ(نامہ نگار)ڈکیتی چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری چاند گاڑی ،نقدی ،طلائی زیورات ،گھریلو سامان اور فصل مونجی سے محروم تفصیل کے مطابق موضع بھانوپنڈی کا رہائشی فرزند علی اپنی اپلائیڈ فار چاند گاڑی میں سواریاں بٹھا کر جا رہا تھا کہ آدمکے کے قریب محمد احمد اور تنویر بی بی گن پوائنٹ پر اسے چاند گاڑی سے اتار کر چاند گاڑی لے کر فرار ہو گئے ،موضع لدھڑ کے رہائشی محمد یونس کے موضع کوٹ جنڈو میں واقع کھیتوں میں لگی فصل مونجی محمد لطیف وغیرہ 20افراد کاٹ کر لے گئے جبکہ محلہ رائے والہ کے رہائشی محمد اقبال اپنی دکان پر گیا ہوا تھا کہ اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں رو پے مالیت کے8 تو لے کے طلائی زیورات ،ٹیلی ویژن ،مووی کیمرہ ،استری اور کمیٹی کی رقم 8لاکھ رو پے سیف کے تالے توڑ کر چر کر کے گئے دکان سے واپس آنے پر وقوعہ کا علم ہو ا پتہ جوئی کر نے پر معلوم ہوا کہ چوری سیالکوٹ کے رہائشی رانا نامی شخص نے اپنی بیٹی مقدس اور چار نامعلوم کے ہمراہ کی ہے تھانہ صدر،موترہ اور سٹی پولیس الگ الگ مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button