تازہ ترینعلاقائی

پولیس کی وردی میں ملبوس شخص سمیت تین مسلح افراد نے بیرون ملک سے آئے خاندان اغوا کر لیا مغوی بیوی سمیت اغوا کاروں کے چنگل سے فرارجبکہ ملزمان جواں سالہ بیٹی کیساتھ فرار ہو نے میں کامیاب

daskaڈسکہ(نامہ نگار)پولیس کی وردی میں ملبوس شخص سمیت تین مسلح افراد نے بیرون ملک سے آئے شخص کو بیوی اور جواں سالہ بیٹی کے ہمراہ اغوا کر لیا مغوی بیوی کے ہمراہ اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہو نے میں کامیاب تفصیل کے موضع گوجرہ کا رہائشی محمد امین جو بیرون ملک مقیم تھا چھٹی گذارنے گاؤں آیا ہوا تھا گذشتہ روز وہ اپنی مسرت اور16سالہ بیٹی زویا کے ہمراہ کسی عزیز کو ملنے چاند گاڑی میں سوار جا رہا تھا بمبانوالہ کے قریب ان کی چاند گاڑی خراب ہو گئی تو انہوں نے موضع میترانوالی کے قریب کار سوار وں محمد انور ،محمد خالد اور محمد یونس سے لفٹ لی جو انہیں گاڑی میں بٹھا کر اغوا کر کے لے گئے جب وہ گوجرانوالہ کے قریب پہنچے تو مغوی محمد امین اپنی بیوی مسرت کے ہمراہ اغوا کاروں کے چنگل سے نکل کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا جبکہ اغوا کار اس کی جواں سالہ بیٹی کو لے کر فرار ہو گئے تھانہ بمبانوالہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی : فرنٹیئر کالونی میں مسجد میں دھماکا ، متعدد افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker