تازہ ترینعلاقائی

سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، ڈاکوؤں اور چوروں کا راج جبکہ سرکل پولیس خاموش

punjab policeڈسکہ(نامہ نگار)سرکل ڈسکہ میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج ڈکیتی چوری کی 5مختلف وارداتوں میں ڈاکو اور چور طلائی زیورات ،لائسنسی پسٹل ،موٹر سائیکل ،موبائل فون گھریلو سامان ،ان سلے کپڑے،ٹیوب ویل کا سامان وغیرہ لے اڑے تفصیل کے مطابق محمود ٹاؤن کے رہائشی محمداسلم کے گھر کے گھر تین نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یر غمال بناکر لاکھوں رو پے مالیت کے پانچ تولے کے طلائی زیورات ،ایک عدد لائسنسی پسٹل30بورلوٹ کر فرا ر ہو گئے امدعی نے شک ظہار کیا کہ اس کی وارادت نامعلوم ملزمان نے یسین نامی شخص کے کہنے پر کی ہے ،موضع کانواں لٹ کا رہائشی ارشد علی اپنی موٹر سائیکل پر سوار صبح سویرے کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ پل نہر پنڈوریاں کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر موٹر سائیکل نقدی 3سو رو پے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ،موضع کسووالہ کا رہائشی محمد شہباز جو لاہور میں مقیم ہے اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر گھریلو سامان ،اینٹیں ،گیٹ ،ٹرالی ،تھریشر وغیرہ چر اکر لے گئے واپس آنے پر واردات کا علم ہوا اور پتا چلا کہ واردات سکندر،عنصر،اختر وغیرہ نے کی ہے ،موضع ڈیرہ چندر خاں کے رہائشی محمد امین کے ڈیرہ واقع موضع اکبر سے رات کے اندھیرے میں ملزمان استخار احمد عرف پپو،محمدیسین ،محمد فیاض ،ریاض عرف محمد ،ذدوالفقار عرف جپھا وغیرہ فٹ بال اورٹیوب ویل کا سامان چرا کر لے گئے اور بور میں ریت ڈال کر اسے بند کردیا ،جبکہ موضع رنجہائی کی رہائشی رقیہ بی بی کی عدم موجودگی میں اس کے گھر سے نامعلوم چور 85ہزار رو پے نقدی ،موبائل فون،10جوڑے کپڑے ان سلے ،تین تولے کے طلائی زیورات چر اکر لے گئے سرکل ڈسکہ میں بڑھتی ہو ئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری عدم اعتماد کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ سرکل پولیس خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے تھانہ صدر ،ستراہ موترہ اور سٹی پولیس ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لیڈزٹیسٹ،سری لنکاکی انگلینڈ کو شکست،سیریز1-0سےجیت لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker