تازہ ترینعلاقائی

ڈکیتی چوری کی 3مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات ،غیر ملکی کرنسی اور موٹر سائیکل سے محروم

ڈسکہ(نامہ نگRobbersار)ڈکیتی چوری کی 3مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات ،غیر ملکی کرنسی اور موٹر سائیکل سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق عرفا ن یوسف اپنی موٹر سائیکل نمبریSTL/1375پر سوار جیسروالہ سے گاؤں واپس جا رہا تھا کہ راستہ میں ناکہ لگائے کھڑے تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلے روک کر اسلحہ کے زور پر اس سے نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،لنک جمشید روڈ کے رہائشی محمد افضل کی اہلیہ اپنی ہمسائی کے ساتھ کسی عزیز کے گھر سے واپس آرہی تھی کہ گھر کے قریب تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار داکوؤں نے روکا اور اسلحہ کے زور پر ہزاروں رو پے مالیتی طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے ،محلہ اسلام پورہ کی رہائشی نرگس بی بی بیرون ملک سے آئے اپنے خاوند کے ہمراہ اپنے رشتہ داروں کو ملنے گئی ہو ئی تھی واپس آکر دیکھا کہ نامعلوم چور اس کے گھر کے تالے توڑ کر 2ہزار سعودی ریال ،1ہزار اومانی ریال ،لاکھوں رو پے مالیت کے تقریباساڑھے چار تولے کے طلائی زیورات اور1لاکھ96ہزار رو پے نقدی ،موبائل فون چرا کر لے گئے سرکل ڈسکہ میں بڑھتی ہو ئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری عدم اعتماد کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ سرکل پولیس خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے سرکل اور شہر میں گشت نام کی چیز نہیں ہے جس کی شہری روز بروز عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں جو اعلی حکا م کے لیئے لمحہ فکریہ ہے تھانہ موترہ اور سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button