تازہ ترینعلاقائی

جوا کھیلتے 4جواری رنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ ایک ملزم سے چالو بھٹی اور 100لیٹر شراب برآمد

daskaڈسکہ(نامہ نگار)جوا کھیلتے 4جواری رنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ ایک ملزم سے چالو بھٹی اور 100لیٹر شراب برآمد تفصیل کے مطابق موضع کوٹلی کوکیاں میں واقع ویران بھٹہ خشت پر ملزمان محمد طفیل ،محمد کبر ترگہ ،محمد اصغر سنبل پور اور سجاد احمد بھلووالی بذریعہ تاش جوا کھیل رہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر موترہ پولیس نے چھاپہ مار کر چاروں ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضہ سے رقم ٹکڑی5200رو پے اور تاش کے پتے برآمد کرلیئے جبکہ موضع جیسروالہ میں ملزم امجد حسین اپنے گھر کے صحن میں شراب کشید کر رہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پرصدر پولیس نے چھاپہ مار کر اے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کے قبضہ سے شراب کشید کر نے والے آلات ،چالو بھٹی ڈرم لہن ،اور ایک ڈرم تقریبا 100کلو تیار شراب برآمد کر لی تھانہ موترہ اور صدر پولیس ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button