تازہ ترینعلاقائی

بدنام زمانہ منشیات فروش سے چارکلو سے زائد چرس،ایک ملزم سے آلہ قتل برآمد جبکہ9اشتہاری وعدالتی مفرور ان گرفتار،سرکل ڈسکہ

daska cityڈسکہ(نامہ نگار) بدنام زمانہ4 منشیات فروش سے سواچارکلو سے زائد چرس برآمد،ایک ملزم سے آلہ قتل برآمد جبکہ9اشتہاری وعدالتی مفرور ان گرفتارتفصیل کے مطابق موضع آڈھااسد علی سکنہ کوٹلی امیر علی سردار احمد سکنہ پشاور، گھوئینکی میں ظہیر احمد باجوہ سکنہ سیالکوٹ اورپل نہر موترہ میں انجم قربان سرعام گھوم پھر کر چرس فروخت کررہے تھے کہ موترہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر چاروں ملزمان سے سوا چار کلو سے زائد چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے جبکہ تھانہ ستراہ، موترہ اورسٹی پولیس نے 7اشتہاری ملزمان سیف اللہ سکنہ سرانوالی‘محمد عمران سکنہ بھانوپنڈی ‘سلمان عرف طوطی ‘حسن سکنہ میانی‘مبارک علی سکنہ سوہاوہ ‘منیراحمد سکنہ پرانا ڈسکہ‘عابد سکنہ گجیانوالی اور عدالتی مفرور ارشد ‘محبوب سکنہ عوامی روڈ کو سٹی پولیس نے گرفتارکیا۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button