تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:شہراورگردونواح میں جگہ جگہ نیم حکیم اورعطائی ڈاکٹرز کے ڈیرے

ڈسکہ(نامہ نگار)شہر اورگردونواح میں جگہ جگہ نیم حکیم اور عطائی ڈاکٹرز نے ڈیرے جمائے ہیں۔جوہپاٹائٹس سمیت دیگر کئی موزی امراض پھیلانے میں مصروف ہیں۔سیدھے سادے عوام سستا علاج ملنے کی وجہ سے ان کے پاس جاتے ہیں مگرایک بیماری کا علاج کروانے کے بعددوسری میں مبتلاہو رہے ہیں۔پنجاب حکومت نے کچھ عرصہ قبل ہیلتھ کےئر بل پاسں کروانے کاعندیہ دیا تھانہ جانے وہ کسی فائل کے نیچے دب چکاہے۔ادھر عطائیوں کی چاندی ہے جو قانون موجود ہے اس پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیم حکیم اور عطائی ڈاکٹرز انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ اگر کبھی کوئی کاروائی ہوتی ہے تو و ہ برائے نام بلکہ مک مکائی کی نظر ہو جا تی ہے اور کچھ میڈیکل سٹوروں کو بھی سیل کیا جاتا ہے اور جرمانہ ادا کرنے کے بعد وہ پھر کھول کر اپنے کام میں مصروف ہو جاتے ہیں اکثرمیڈیکل سٹور مالکان کھلے عام پریکٹس کرتے ہیں مگر محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹر ملی بھگت سے کاروائی کرنے سے قاصر ہے اور افسران اعلی حکام کو مطمئن کرنے کے لئے صرف کا غذی کاروائی میں مصروف عمل ہیں۔عوامی حلقوں نے ان کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ(ن)ہی بلوچستان کےعوام کےدکھوں کامداوا کرسکتی ہے ،میرظفراللہ شاہوانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker