تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ڈسکہ میں ڈاکو راج، پولیس خاموش تماشائی

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ ڈکیتی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل‘موبائل فونز ‘موبائل ڈرم ‘بھینسیں ودیگر سامان سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ کالج روڈ کارہائشی طلحہ اپنی موٹرسائیکل نمبری ایس ٹی کے 6028گھر کے باہر کھڑی کرکے گیا جب واپس آیاتودیکھا موٹرسائیکل غائب تھی جس کو نامعلوم چور لے گئے تھے تھانہ موترہ کے علاقہ بھیلو مہار کارہائشی محمد فیاض سیالکوٹ سے ڈیوٹی کرکے گھر واپس آرہاتھا جب وہ موضع گھوئینکی کے قریب پہنچاتو تین کس مسلح ڈاکوئوں محمد عمر‘ولید اور ہارون نے اسلحہ کی نوک پر روک کر اس سے نقدی 24سو روپے موبائل فون ودیگر سامان چھین کر موقع سے فرار ہوگئے تھانہ موترہ کے علاق اچھاڑہ کارہائشی شہباز اقبال گندم کی کٹائی کیلئے ضلع رحیم یار خان گیاہواتھا کہ اس کی عدم موجودگی میں اس کے ڈیرہ سے ملزم فاروق اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ موبائیل ڈرم مالیتی 45ہزار روپے ودیگر سامان چور ی کرکے لے گیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ رنگاوالہ کے رہائشی رشید نے اپنے ڈیرہ پر تین بھینسیں رکھی ہوئی تھی گزشتہ روز وہ ڈیرہ سے گھر سونے کیلئے چلا گیا تواس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور ا س کے ڈیرہ سے بھینسیں چوری کرکے لے گئے پولیس نے مصروف تفتیش ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:نمازپڑھ کرنکلنے والے نوجوان پر 6 افراد کا تشدد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker