تازہ ترینعلاقائی

ٹرانسفر کی رنجش پرسابق ہیڈ ماسٹر کے بیٹے کی سکول ٹیچر کو فون پر دھمکیاں

daskaڈسکہ(نامہ نگار)ٹرانسفر کی رنجش پر سابق ہیڈ ماسٹر کے بیٹے کی گورنمنٹ کرسچین ہائی سکول کے ٹیچر کو فون پر دھمکیاں تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتہ اساتذہ سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے اور انتظامی امور مین غفلت برتنے پر اساتذہ کے احتجاج پر ای ڈی او ایجوکیشن طارق حمید راٹھور نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہو ئے گورنمنٹ کرسچین ہائی سکول کے سابق ہیڈ ماسٹر میاں محمد صدیق کو فوری طور پر تبدیل کر کے اس کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کردی تھی جس کی رنجش کی بنا پر سابق ہٰڈ ماسٹر کے بیٹے سلمان نے موبائل فون نمبر0306-6663303سے فون کر کے سکول ہذا میں تعینات ایس ایس ٹی ٹیچر حافظ محمد اشرف کو گالی گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی جس پر گورنمنٹ کرسچین ہائی سکول میں تعینات 35کے قریب اساتذہ محمد اقبال ،محمد نعیم ،عطاء اللہ ،محمد حسین،جعفر حسین ،عبدالقادروغیرہ نے ایک مذمتی قرار داد پیش کی اور سکول ٹیچر حافظ محمد اشرف کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایک تحریری درخواست ایس ایچ او تھانہ سٹی کو جمع کرادی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button