تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ڈی ایس پی سرکل کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف کریک ڈاؤن

daskaڈسکہ(نامہ نگار) ڈ ی ایس پی سرکل ڈسکہ کی سربراہی میں ایس ایچ او بمبانوالہ کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ،دس ملزمان سے ناجائز اسلحہ ‘شراب ‘چرس برآمدتفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ پولیس نے ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ وسیم اختر کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کروائی کر تے ہو ئے دوران گشت و ناکہ بندی اوٹھیاں چیک پوسٹ کے قریب ملزم عبدالقیو م اور زبیر سے دو دو بوتل شراب، پل نہر گوئندکے میں ملزم بشیر سے چار لیٹر شراب ،پل نہر ملیانوالہ کے قریب ملزم بشیر سے110گرام چرس ،پل نہر جنڈو میں ملزم نوید سے 4لیٹر شراب ،سیم نالہ کوٹ جنڈو میں ملزم عامر سے 3لیٹر شراب اور ملزم طاہر سے 2لیٹر شراب،موترہ پولیس نے ملزم قدیر سے موضع بخا پور میں ایک ناجائز پسٹل30بور برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیاجبکہ ستراہ پولیس نے کوٹلی نوشہر میں ملزم ثناء اللہ سے 2بوتل شراب ،اور ملزم عمران کو شراب پی کر غل غپاڑہ کر نے،سٹی پولیس نے ملزم ماجد زمان کو سرکلر روڈ پر شراب پی کر غل غپاڑہ کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالات میں بند کردیا

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی کی صدارت کے عہدے کے لئے ظہیر عباس کی نامزدگی موصول ہوگئی، ترجمان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker