تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:رجسٹریشن کے بغیر چلنے والے پرائیویٹ ہسپتالوں کو بند کیاجائے،اہل علاقہ

daskaڈسکہ(نامہ نگار) شہر وگردونواح میں پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی رجسٹریشن کے بغیر چلنے والے پرائیویٹ ہسپتالوں کو بند کیاجائے تفصیلات کے مطابق علاقہ کے سیاسی وسماجی ‘مذہبی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ شہر وگردونواح میں پرائیویٹ ہسپتال کے مالکان اپنے ہسپتال پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن سے رجسٹریشن کروائے بغیر چلارہے ہیں جن کو فی الفور بند کیاجائے تاکہ تمام پرائیویٹ ہسپتال مالکان اپنا ہسپتال شروع کرنے سے پہلے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرکروائیں علاوہ ازیں امیر جماعت اہلسنت صوبہ پنجاب علامہ قاری خالد محمود‘حاجی ارشد مغل ‘ میاں محمد اشرف صراف ‘محمد عمران بٹ ایڈووکیٹ ‘چوہدری سہیل ریاض وڑائچ ایڈوکیٹ ‘ظہیر عباس بھٹی ایڈووکیٹ،لیگی رہنماحاجی محمد نذیر مغل ،کرامت علی مغل ،سرجیکل ایسوسی ایشن رہنما محمد عظیم مغل،لیگی رہنماحاجی محمداقبال بٹ آف بڈھا گورائیہ ،محمد فاروق بٹ ودیگر نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے صحافی کامران افضال کیس کا فیصلہ سنانے پرپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے آنے والے فیصلہ کے مطابق تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کا عملہ چیک کیا جائے جس ہسپتال میں نان کوالیفائیڈ عملہ ہو اس کو فی الفور بندکیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں  میڈم نور جہاں کو ہم سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker