تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:حکومتی اعلانات کے باوجود سحروافطار اور نمازِتراویح میں بجلی غائب

loard-shaddingڈسکہ (سعید پاشا) ڈسکہ شہر و گردونواح میں سحر و افطار اور نمازِتراویح میں بجلی غائب، وولٹیج میں کمی پیشی بھی جاری ، بجلی کا بحران رمضان المبارک میں بھی کم نہ ہو سکا، حکومتی اعلانات کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ابھی تک عروج پر ہے۔ سحر،افطاراور تراویح کے دوران بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں جھوٹے دلاسے ابھی تک دیئے جا رہے ہیں رمضان میں پہلے سے بھی زیادہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،حکومتی شیڈول پر قطعاً عملدرآمد نہیں ہو رہا۔گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ سے صارفین کا برا حال ہے، کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اورباربارٹرپنگ سے شہری مصیبت میں پڑ گئے ہیں۔ بجلی کی ٹرپنگ سے الیکٹرانک اشیاء جلنے کا خطرہ ہے بعض اوقات صارفین کوبجلی 40وولٹ سے 220وولٹ تک مسلسل کم زیادہ کر کے فراہم کی جا رہی ہے اوردوسری طرف مساجد میں نماز اور تراویح پڑھنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہے۔شہریوں کو سحری و افطار کی تیاری میں مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔ڈسکہ شہر و گردونواح کی عوام کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلانات سے کچھ نہیں ہوگا،اگر حکومت واقعی عوام کوریلیف دینا چاہتی ہے تواسے بجلی کی پیداوار کو اور بڑھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  فوج کوسیاسی معاملےمیں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker