تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:نومنتخب ایم پی اے چودھری محسن اشرف کوکامیابی کےبعد ڈیرہ پرجشن کاسما

ڈسکہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم پی اے چودھری محسن اشرف کو کامیابی کے بعد ڈیرہ پر جشن کا سماں ،کارکنوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے انشاء اللہ اہلیان حلقہ نے ہمیں کامیاب کر وا کر ایک دفعہ پھر میاں محمد نواز شریف کی پالسیوں پر اعتماد کا اظہار کیاتفصیلات کے مطابق پی پی129ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم پی اے چودھری محسن اشرف کے ڈیرہ پرجیت کی خوشی میں اہل علاقہ اور کارکنان پاکستان مسلم لیگ ن کی کثیر تعداد مبارکباد باد دینے کے لئے ٹولیوں کی شکل میں آتی رہی اور نوجوان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور خوشی کا اظہارکر تے رہے اس موقع پر آنے والے مہمانوں کی مٹھائی اور چائے کے ساتھ تواضع کی گئی ڈیرہ پر جشن کا سماں تھا اس موقع پر آنے والے مہمانوں سے خطاب کر تے ہو ئے جمیل اشرف سابق ایم پی اے نے کہا کہ ہم عوام کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ہم پر ایک دفعہ پھر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ ہم آنے والے وقت میں بھی اپنے کارکنوں اور ساتھیوں کا بھر پور ساتھ دیں گے اور علاقہ میں ترقیاتی کام علاقہ کے معززین کی مشاورت سے کر واتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کامیابی میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی عوام کے لئے بہترین پالیسیوں کا نتیجہ ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت پنجاب بھر کے دیہات کو شہروں سے ملائیں گے . ندیم عباس ربیرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker