تازہ ترینعلاقائی

ملک بھرکی طرح ڈسکہ میں بھی یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا

ڈسکہ(نامہ نگار) ملک بھرکی طرح ڈسکہ میں بھی یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیاماتمی جلوس ذوالجناح مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ڈسکہ کلاں سے برآمد ہوا جو شہر کے مختلف راستوں سے ہو تا ہوا فوارہ چوک پہنچا جہاں پر عزادروں نے نماز ظہرین ادا کی علماء کرام وذاکرین نے فلسفہ شہادت امام حسینؓ پر روشنی ڈالی ذوالجناح برآمد ہو نے کے بعد عزادروں نے زنجیر زنی اور ماتم کیا جس کے بعد جلوس مین بازار ،صوبیدار بازر ،سمبڑیال روڈ ،کچہری چوک ،وڈالہ روڈ سے ہو تا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ حسینیہ پر اختتام پذیر ہواجہاں پرمحفل شام غریباں منعقد ہوئی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے جلوس کی نگرانی ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ محمد وسیم اختر اور ایس ایچ او سٹی رائے صفدر نے کی جلوس کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو علی الصبح بند کر دیا گیا تھا جلوس کے راستوں میں کھانے اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھیں عزاداروں کی فرسٹ ایڈ کے لئے سول ہسپتال ڈسکہ ،ایدھی فاؤنڈیشن ،ینگ بلڈ فاؤنڈیشن ،امن فاؤنڈیشن،ینگ ہمدردبلڈ بنک اور ریسکیو1122کے کارکن بھی موجود تھے جو عزا داروں کو فرسٹ ایڈ بہم پہنچاتے رہے جلوس کے سیکورٹی کے لئے سٹی پولیس ،ایلیٹ فورس،رضا کار ،امن فاؤنڈیشن ،ینگ فاؤنڈیشن کے کارکن موجود تھے صوبائی وزیر خوراک چوہدری عبدالغفور نے یوم عاشور کے موقع پر ڈسکہ شہرمیں سماجی اداروں کے سیکیورٹی و طبی امدادی کیمپوں کے دورہ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی بحالی کیلئے خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق پولیس انتظامیہ بلدیاتی وسماجی اداروں نے بے مثال کوارڈی نیشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر کی نظر بد سے محفوظ رکھا ہے،اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بالعموم اور ضلع سیالکوٹ میں بالخصوص مقامی این جی اوز نے امن وامان برداشت اور سلامتی کے ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے انتھک محنت کی ہے اس سلسلے میں ہمیں پولیس ٹی ایم اے اور تمام مسالک کے جید علمائے کرام کا مکمل تعاون حاصل رہا ہے اس موقع پر مقامی اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ایس پی وسیم اختر،ایس ایچ او رائے صفدر علی،ٹی ایم او اسد شاہ چیئرمین ینگ بلڈ بشیر احمد ناز چیئرمین امن قمرالزمان بٹ،حاجی محمود شاہین رانا اور سید ناصر مہدی سمیت معززین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ن لیگی ایم پی اےراناشمشاد اور ان کا بیٹا فائرنگ سے جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker