تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: 2 روز قبل پولٹری فارم پر ہو نے والے دوہرے قتل کا ملزم گرفتار

daska pic 5.12.2013ڈسکہ(نامہ نگار)تھانہ بمبانوالہ پولیس نے دو روز قبل پولٹری فارم پر ہو نے والے دوہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق تھانہ بمبانوالہ پولیس نے اقبال ٹاؤن سیالکوٹ کے رہائشی چوہدری علی احمد کی درخواست پراس کے پولٹری فارم واقع بھاڈے والہ میں آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے اس کے کزن محمد یعقوب سکنہ طیب بھٹہ اور چوکیدار نقیب خاں سکنہ کر ک کو قتل کر نے کے جرم میں 5/6نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور بمبانوالہ پولیس نے تعینات تفتیشی محمد یونس سب انسپکٹر نے شک کی بنا پر چوکیدار نقیب اللہ کے بیٹے زوہیب اللہ کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اقرار کیا کہ اس نے جائیداد کے تنازعہ میں فائرنگ کر کے اپنے والد اور منشی محمد یعقوب کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button