تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ڈسکہ میں نئے ریوینیو کمپیوٹر سروس سنٹر کا افتتاح

daska pic (4)ڈسکہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ چوہدری ذوالفقار احمد بھون نے نئے ریوینیو کمپیوٹر سروس سنٹر کا افتتاح کرتے ہو ئے کہا کہ تحصیل بھر کے 97دیہات کو پٹواریوں سے آزاد کر کے نئے کمپیوٹر سروس سنٹر کا آغاز کر دیا ہے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اگلے ماہ تک تحصیل کے دیگر دیہاتوں کے ریوینیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کردیا جائے گا جس کی وجہ سے عوام کو فردا ،انتقال کرنے کے لیئے جدید سہولتیں حاصل ہوں نگی اور انہیں پٹواریوں اور ریوینیو افسران کے دوسرے عملہ کے پاس نہیں جانا ہو گاافتتاح کے موقع پر تحصیلدار راجہ عامر مسعود،نائب تحصیلداران رانا محمد الیاس،شیخ نجم حسینین،سرفراز حیات ،تحصیل آفس کا عملہ،سینئر صحافی حاجی غلام ناصر مغل ،صدر انجمن تاجران کچہری روڈ حاجی احمد خاں مغل ،رانا غلام مصطفی ،ارشد جٹھول ، و دیگر موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button