تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو و چورلاکھوں رو پے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور مویشی چرا کر لے گئے

Robbersڈسکہ(نامہ نگار)ڈکیتی چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو و چورلاکھوں رو پے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور مویشی چرا کر لے گئے تفصیل کے مطابق محلہ مغلپورہ کا رہائشی باقر حسین ولد ذاکر حسین اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور پر گھر میں موجود 70/80تولے طلائی زیورات ،نقدی 40ہزار چھین کر فرار ہو گئے ،جیسروالہ کا رہائشی فخر زمان اپنے ڈیرہ بیری والہ میں مویشی باندھ کر گھر چلا گیا صبح آکر دیکھا تو اس کی دو عدد بھینیس معہ شیر خوار بچھڑوں کے غائب تھیں جنہیں نامعلوم چور چرا کر لے گئے جبکہ موضع جھارانوالہ کا رہائشی محمد نصیر اپنے مویشی ڈیرہ پر باندھ کر گھر آگیا صبح جاکر دیکھا تو ڈیرہ سے تین عدد بھنیسں غائب تھیں جنہیں نامعلوم چور چرا کر لے گئے تھے تھانہ سٹی ،ستراہ اور صدرپولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button