تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: وزیر اعظم پاکستان کی یوتھ روزگار سکیم سے بہتر نتائج مرتب اور نوجوانوں کو بہتر روز گار کے مواقع فراہم ہونگے ، شیخ ضیاء اللہ

Zia Ullahڈسکہ(نامہ نگار)سٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ (ن)ڈسکہ شیخ ضیاء اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی یوتھ روزگار سکیم سے بہتر نتائج مرتب ہونگے اور نوجوانوں کو بہتر روز گار کے مواقع فراہم ہونگے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ملک و ملت کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں یوتھ لون سکیم کے اجراء سے نوجوان طبقہ کو خود کفیل بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے بیرونی امداد پر انحصار کی بجائے بے روزگار نوجوانوں کے لئے یوتھ پالیسی کا نعقاد کیا ہے اس سے سرمائے کی کمی کی وجہ سے بے روزگار نوجوان کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہونگے شیخ ضیاء اللہ نے کہا کہ گیارہ سال کی خرابی کو چند ماہ میں ٹھیک کر نا ممکن نہیں تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کو درپیش مسائل اور بحرانوں پر قابو پالیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ یوتھ لون سکیم کے اجراء سے نوجوان اور تعلیم یافتہ طبقے کوخود کفیل بنا کر بے روز گاری کے خاتمے میں کافی حد تک مدد ملے گی ۔جس کے بہت جلد نتائج برآمد ہونگے ۔انہوں نے کہا ہے کہ باعزت روزگار جونوجوان کا حق ہے وزیراعظیم میاں نواز شریف نوجوانوں کو خود مختاری اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں وزیراعظیم نواز شریف نوجوانوں کو خود مختار اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں وعدے وفا کرنا اور عوام کے خوابوں کو شرمند ہ تعبیر کرنا مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے مسلم لیگ (ن) اور اسکے امیدواروں نے کبھی دوسری پارٹیوں کی طرح بانگ وعدے نہیں کئے بلکہ عمل کام کئے ہیں بغیر سود قرض چھوٹے کاروبار کیلئے قرضہ کی فراہمی تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے ہنر مندی اسکیم پسماندہ آبادیوں کے طلبہ و طالبات کی فیسوں کی ادائیگی لیپ ٹاپ سکیم کا تسلسل پاکستان کے روشن مستقبل کی سمت اہم پیشر فت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کالم نگاروں کی فلاح وبہبود،تحفظ کے لئے ’’کالمسٹ کونسل آف پاکستان‘‘کا قیام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker