تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ڈاکوؤں اور چوروں کا راج نامعلوم ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں رو پے مالیت کے 35تولے طلائی زیورات، نقدی 7مختلف ڈیروں سے چور لاکھوں رو پے مالیت کی12عدد بھینسیں چرا کر لے گئے

daskaڈسکہ(نامہ نگار)سرکل ڈسکہ میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج تین نامعلوم ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں رو پے مالیت کے 35تولے طلائی زیورات اور45ہزار رو پے نقدی لے اُڑے جبکہ ایک ہی رات میں 7مختلف ڈیروں سے چور لاکھوں رو پے مالیت کی12عدد بھینسیں چرا کر لے گئے تفصیل کے مطابق محلہ مغل پورہ کی رہائشی تسلیم منصوراپنی ساس ،نند ،نوکرانی اور مہمان آئے میاں بیوی کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اچانک تین نامعلوم مسلح ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور پر ان سب کو ایک کمرہ میں بند کر کے گھر میں موجود لاکھوں رو پے مالیت کے 35تو لے کے طلائی زیورات اور45ہزار رو پے نقدی لوٹ کر لے گئے جبکہ تھانہ موترہ کے علاقہ آدم دراز میں دو مختلف ڈیروں سے نامعلوم چور 2عدد بھینسیں اور موضع میترانوالی میں ایک ہی رات میں 5مختلف ڈیروں سے نامعلوم چورلاکھوں رو پے مالیت کی 10عد دبھینسیں چرا کر لے گئے جبکہ سرکل پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹتی رہی تھانہ سٹی ،موترہ اور بمبانوالہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button