تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: دو مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ساڑھے تین سالہ بچے اور خاتون سمیت تین افراد زخمی

daskaڈسکہ(نامہ نگار) دو مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ساڑھے تین سالہ بچے اور خاتون سمیت تین افراد زخمی موضع میترانوالی کا رہائشی جاوید اقبال اپنے مکان کی چھت پر موجود تھا کہ نامعلوم دو افراد نے اچانک فائرنگ کردی جو کمرہ کے دروازے سے آر پار ہو گیا اور وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا جبکہ موضع جیسروالہ میں احتشام ولد احسان اللہ ،حیدر علی ولد عدنان علی ،شازیہ زوجہ عدنان اپنے گھر میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد آئے اور آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گولیاں لگنے سے26سالہ احتشام ،ساڑھے تین سالہ حیدر علی اور 30سالہ شازیہ زوجہ عدنان شدید زخمی ہو گئی جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیاوجہ عناد گھریلو جھگڑا بتایا جاتا ہے تھانہ بمبانوالہ اور صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button