تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: امن فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب

ڈسکہ(نامہ نگار)انسانی حقوق کے علمبردار ہی انسانی حقوق پامال کر رہے ہیں اور اس وقت مسلمان پوری دنیا میں تختہ مشق ستم بنے ہوئے ہیں کشمیر فلسطین برما افغانستان عراق سمیت ہر جگہ انھیں Daska Pic 09-12-2013تہ تیغ کیا جا رہا ہے انگولا میں اسلام کو غیر قانونی دین قرار دیکر مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ درجنوں مساجد کو شہید کر دیا گیا ہے پاکستان میں بلا تمیز معصوم و بے گناہ بچوں اور خواتین کو ڈرونز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ا ن خیالات کا اظہار انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے امن فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد اشتیاق مغل نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ یو این او بھی اس ظلم و ستم کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ڈاکٹر ناصر حسین علوی نے کہا کہ اسلام نے انسانی حقوق کا بہترین چارٹر پیش کیا اور اس چارٹر کے تحت مسلمان حکمرانوں نے دنیا کے بڑے حصے پر حکمرانی کی اور مساوات رواداری اور اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک کی بہترین داستانیں مرتب کیں خود رحمت العالمینﷺ نے غیر مسلموں کے ساتھ شفقت و ایثار کا لا زوال مظاہرہ کیا کہ دنیا آج بھی اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے مجسم رحمتﷺ نے قوانین بنانے کی بجائے عمل کر کے دکھایا دنیا میں عورتوں اور غلاموں کو انسان ہی نہیں سمجھا جاتا تھا یہ اسلام ہی ہے جس نے عورتوں کو مردوں بلکہ بعض مقامات پر اس سے بھی زیادہ درجہ دیاانھوں نے کہا کہ یورپ والے عورت کو اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلئے عریاں کر کے آزادی دینے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن اسلام اسے باحیا اور با حجاب رہ کر زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کا موقع دیتا ہے رانا وحید احمد آزاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالم دن روایتی طور پر منانے کی بجائے روادری اور مساوات کو دنیا بھر میں فروغ دیا جائے اسلام امن و احترام کا مذہب ہے جو اپنے پیروکاروں کو کسی قسم کے جبر کی اجازت نہیں دیتا ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام اور اسلام کے نام پر اغیار کی سازشوں کے نتیجے میں ہونے والی دہشت پسندی میں تفریق کر کے مبینہ اسلام دشمنوں کو بے نقاب کر کے ان کا قلع قمع کیا جائے تقریب سے چوہدری عمران مہر رانا عابد محمود حاجی عبد الحمید مہر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button