تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ڈکیتی کی نیت سے چھپے دو مسلح ڈاکو گرفتار

daskaڈسکہ(نامہ نگار)ڈکیتی کی نیت سے چھپے دو مسلح ڈاکو گرفتار ایک فرار جبکہ سرکل پولیس نے منشیات فروش سمیت پانچ ملزمان سے پونے دو کلو چرس ،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا تفصیل کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ بڈھا گورائیہ میں تین مسلح ڈاکو عبداللہ ،ثاقب علی اور محمد ارشد واردات کی نیت سے چھپے بیٹھے ہو ئے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر ستراہ پولیس نے چھاپہ مار کر عبداللہ ،ثاقب علی کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اور محمد ارشد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گیا جبکہ تھانہ صدر پولیس نے دوران گشت پلی ستوکی میں کار نمبریLEF/4139جس میں ڈرائیور بلال اور عمر فاروق سوار تھے سے چیکنگ کے دوران 2بوتل شراب ،ملزم محمد امجد سے 2بوتل شراب ،تھانہ ستراہ پولیس نے گرفتار ملزم عابد حسین کے دوران تفتیش انکشاف پرموضع بیگے والی سے پسٹل30بور ،موضع بڈھا گورائیہ میں ملزم شمعون مسیح سے 230گرام چرس موترہ پولیس نے دوران موضع فضل آباد میں منشیات فروش لایقت علی سکنہ گوپی پور سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button