تازہ ترینکھیل

ڈسکہ:27ویں نیشنل فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئین شپ صوبہ خیبر پختونخواہ نے جیت لی

Karaty News Picڈسکہ(نامہ نگار)27ویں نیشنل فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئین شپ صوبہ خیبر پختونخواہ نے جیت لی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شن کیوکشن کراٹے کے زیر اہتمام برٹ ہال لاہور میں ہونے والی نیشنل کراٹے ٹورنامنٹ میں -55 kgمیں عبدالرحمٰن،محمدحسنین،بلال لطیف۔ولی خان نیبالترتیب پہلی دو سری تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی -60 kgمیں فضل رحیم نے پہلی لاہور کے راجہ شہزیب نے دوسری چکوال کے ایاز خان نے تیسری اورعلی حسن نے چوتھی پوزیشن حاصل کی-67 kgمیں پہلی پوزیشن ارشاد KPKنے حاصل کی اس کیٹیگری میں دوسری پوزیشن سعید انورFataنے حاصل کی ، تیسری اور چوتھی پوزیشن محمد نبی،انیل نے حاصل کی -75 kg میں پہلی پوزیشن محمد رضوان خان اوردوسری پوزیشن سیف اللہ مھمند نے، تیسری اور چوتھی عبدالقاہر،سعدلطیف ڈسکہ نے حاصل کی +75ہیوی ویٹ میں پہلی پوزیشن جمال دین قابل نے حاصل کی ،دوسری محمد سلیم چکوال ، تیسری پوزیشن عتیق خان اور چوتھی پوزیشن محمد بلال نے حاصل کی پروگرام کے مہمان خصوصی جاپان سے آئے ہوے صدر (WKO) شیھان کینجی میڈوری(Kenji Medori) اورایگزیکٹو ڈائیریکٹرشیھان یاسو کازو کوئی(Yasukazu Koi) تھے مہمان خصوصی نے نمایاں کارکر دگی کا مظاہرہ کر نے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے کینجی میڈوری نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے پر امن ملک ہے مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ اتنا اچھا ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر میں محمد ارشد جان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر شیہان محمد ارشد جان صدرپاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن تھے مہمانان گرامی میں ڈاکٹر آفتاب اقبال چوہدری ،نواب عاشق حسین قریشی ،ٹورنامنٹ کی سپریم جیوری میں صاحبزادہ الحادی ، اعجاز القادری اور ججز میں ،محمد اشتیاق مغل ،خالد قریشی ،امین صادق ،بشیر احمد،قمر عباس،محمد ناصر قاری اسماعیل،رانا رؤف ناز،فرہاد شنواری،راجہ یاسین اور سیف اللہ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: سوئی گیس کی بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو نے سے شہری سراپا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker