تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: مقامی صحافی کے قاتل ڈاکٹر کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

Court Order 1ڈسکہ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقامی صحافی کے قاتل ڈاکٹر شاہدفاروق کی اپیل مسترد کردی جو ڈاکٹر نے ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کی طرف سے سزا کیخلاف دائرکررکھی تھی تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سال قبل ڈاکٹر شاہد فاروق نے مقامی صحافی کامران افضال کا غلط آپریشن کرکے موت کے منہ میں دھکیل دیاتھا جس کی ایک سال تک ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب نے انکوائری کی اور ڈاکٹر شاہد فاروق اوراس کے ان پڑھ عملہ کے ارکان کو ذمہ دار قرار دیکر ڈاکٹرکانجی ہسپتال سیل کرنے پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور فوجداری مقدمہ درج کرنے کی سزا سنائی جس کیخلاف ڈاکٹر شاہد فاروق نے ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی عدالت نے دونوں فریق اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو عدالت میں طلب کیا اور تینوں کے موقف قلمبند کرنے کے بعد ڈاکٹر کی رٹ پٹیشن خارج کردی ہے شہید صحافی کامران افضال کے بھائی عرفان افضال نے ہیلتھ کئیر کمیشن کو ہسپتال سیل نہ کرنے پر متعلقہ محکموں کیخلاف درخواست دائر کررکھی ہے اور پی ایم ڈی سی کو ڈاکٹر شاہد فاروق کا ڈاکٹری لائسنس کینسل کرکے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے سے روکنے کی بھی اپیل کررکھی ہے جس پر کارروائی جاری ہے یاد رہے کہ کامران افضال کی شہادت کے بعد بھی ڈاکٹر شاہد فاروق ہسپتال میں ایک خاتون ایک بچہ سمیت متعدد مریض غلط علاج غفلت اور لاپرواہی برتنے پر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: دوران گشت پانچ ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد جبکہ 4اشتہاری ملزمان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker