
ڈسکہ(نامہ نگار)تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق تفصیل کے مطابق سیف پور سمبڑیال کا رہائشی بشیر احمد کا جوان سالہ بیٹا بابر اپنی بلا نمبری موٹر سائیکل پر سوار سیالکوٹ سے گاؤں آرہا تھا کہ موضع جیسروالہ کے قریب تیز رفتار منی مزدا جسے ڈرائیورزاہد محمو دسکنہ تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے چلا رہا تھا نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں بابر شدید زخمی ہو گیا جو بعد میں ہسپاتل پہنچ کر دم توڑ گیا تھانہ صدر پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
You must be logged in to post a comment.