تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: اشیائے خودرونوش کی کوالٹی اور ریٹ چیک، تجاوزات کو ختم کر نے کے احکامات ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ

ڈdaskaسکہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ چوہدری ذوالفقار احمد بھون کا سستا بازاراور میلاد چوک کا دورہ اشیائے خودرونوش کی کوالٹی اور ریٹ چیک کیئے اور تجاوزات کو فوری طور پر ختم کر نے کے احکامات جاری کیئے 500میٹر علاقے کو ریڈ زون قرار دے دیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ چوہدری ذوالفقار احمد بھون نے ٹی ایم اے ڈسکہ ملک طارق ضیاء اور ڈسکہ کے سینئر صحافیوں کے ہمراہ خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر ڈسکہ میں لگائے گئے سستا بازار کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اشیاء خوردونوش کی کوالٹی معیاراور ریٹ کو چیک کیا اس موقع پرانہوں نے کہا کہ شہریوں کو سستی صاف ستھری اور معیاری اشیاء خوردونوش مہیا کرنا ہمار ا اولین فرض ہے اوراشیائے خودرونوش کی کوالٹی اور ریٹ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا زائد ریٹ اور ناقص کوالٹی کا مال فروخت کر نے والوں کو جرمانے اورمقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا بعد ازاں انہوں نے ڈسکہ کے مصروف چوک میلاد چوک کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر تجاوزات کے خاتمہ کے لئے فوری طور پر احکامات جا ری کیئے انہوں نے500میٹر علاقے کو ریڈ زون قرار دیتے ہو ئے کہا کہ اس علاقہ میں کسی قسم کی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے ٹی اور آر سید سروش کی سربراہی میں ٹی ایم اے کے عملہ کو میلاد چوک میں کیمپ لگانے کے بھی احکامات جاری کیئے جس میں ٹی اور آر اور عملہ موجود رہے گا جبکہ ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ شعیب چیمہ نے تجاوزات کے خاتمہ کے لیئے ایک سب انسپکٹر اور پانچ کانسٹیبلان کو بھی تعینات کیا ہے جو صبح سے شام تک ریڈ زون کا گشت کریں گے جبکہ میلاد چوک میں ٹریفک پولیس کے تین اہلکار بھی ہر وقت موجود رہیں گے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے ذمہ داران کو وارننگ دی ہے کہ اس معاملہ میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر اشیا فروخت کرنےاوربوگس چیک دینےپردوافراد کیخلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker