تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،سوا تین کلو چرس برآمد

charassڈسکہ(نامہ نگار)موترہ پولیس کا منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ایک منشیات فروش ڈیلر سمیت پانچ ملزمان سے سوا تین کلو چرس برآمد اور ایک اشتہاری ملزم کو پکڑا تفصیل کے مطابق تھانہ موترہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ایک منشیات فروش ظفر اقبال عرف ظفری سکنہ کوٹ بھکراں سے ڈیڑھ کلو چرس جو کہ وہ موضع بھیلو مہار میں گھوم پھر کر فروخت کر رہا تھا برآمد کی اور دوران ناکہ بندی پل نہر کھرولیاں میں ملزم زبیر احمد سے225گرام چرس ،اڈہ موترہ میں ملزم قمر زمان سے ،پل نہر موترہ میں ملزم اعجاز احمد سے497گرام چرس اور پل نہر جامکے چیمہ میں ملزم شہزاد سے436گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ سٹی پولیس نے ایک اشتہاری ملزم خرم شہزاد ڈسکہ کلاں کو گرفتار کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button