تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: پچاس ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل علاقہ سیوریج کے غلیط اور متعفن پانی میں ڈوب گیا شہری گھروں میں محصور

daskaڈسکہ(نامہ نگار)پچاس ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل محلہ یونس آباد سیوریج کے غلیط اور متعفن پانی میں ڈوب گیا شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تفصیل کے مطابق ڈسکہ کے گنجان آباد محلہ یونس آباد میں سیوریج کے بوسیدہ سسٹم اور بعض بااثر افراد کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے سے گندہ پانی گلی محلے میں جمع ہونے کے بعد لوگوں کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے جبکہ اس پانی کے تعفن اور اس میں پرورش پانے والے مچھروں کی وجہ سے شہریوں کے دن کا چین اور راتوں کی نیند حرام ہو چکی ہے مچھروں کے کاٹنے سے لوگوں بالخصوص بچوں کی اکثریت ملیریا سمیت مختلف موذی امراض کا شکار ہو رہی ہے یونس آباد میں موجود بوائز اور گرلز پرائمری سکولز بھی اسی غلیظ پانی میں گھرے ہوئے ہیں اہل محلہ نے ٹی ایم اے ڈسکہ کی عدم دلچسپی کے خلاف سخت احتجاج کیا اور ڈی سی او سیالکوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے مطالبہ کیا کہ کہ انھیں گندے پانی اور وبائی امراض سے بچانے کیلئے فی الفور سیوریج سسٹم درست کیا جائے اور محلے میں بھرپور صفائی کے ساتھ ساتھ مچھر مار ادویات کا اسپرے بھی کروایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:بزم گوجری پاکستان کے زیر اہتمام مشاعرہ 16نومبر کو اکادمی ادبیات اسلام آباد میں ہوگا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker