تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:نادرا موبائل وین عملہ شہریوں کو سہولت دینے کے بجائے ان کے مسائل میں اضافہ کردیا

ڈسکہ(نامہ نگار)نادرا موبائل وین عملہ نے شہریوں کو سہولت دینے کے بجائے ان کے مسائل میں اضافہ کر دیا من پسند لوگوں کے لئے سہولت جبکہ عام سائل کے لئے دشواری میں اضافہ تفصیلا ت مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ کے حصول میں آسانی پیدا کرنے اور دیہاتوں میں جا کر شناختی کارڈبنانے کی سہولت مہیا کر نے کے لئے نادرا ملازمین کو موبائل وین مہیا کی گئی تاکہ عام شہری بھی نادرا آفس کے چکر لگانے کے بجائے اپنے گاؤں ہی میں اس سہولت سے مستفید ہو سکے لیکن اس کے بر عکس نادرا موبائل عملہ نے دیہاتوں میں جا کر اپنی من مانیاں کر تے ہو ئے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ذرائع کے مطابق حلقہ پی پی131کے موضع کنڈن سیان میں گذشتہ دو روز سے ٹائم کی پابندی کے بغیر نادرا موبائل وین کاعملہ اپنے من پسند لوگوں کونواز رہا ہے جبکہ عام شہری کو شناختی کارڈ بنوانے میں دقت پیش آرہی ہے علاقہ کے لوگوں نے نادرا کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کوبنجربنانےکی منصوبہ بندی کیخلاف اقدامات اٹھائیں جائیں، کسان بورڈ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker