تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو نقدی ،لائسنسی اسلحہ ،کلاشنکوف پر مٹ اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار

Robbersڈسکہ(نامہ نگار)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو نقدی ،لائسنسی اسلحہ ،کلاشنکوف پر مٹ اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار تفصیل کے مطابق موضع بریار کا رہائشی زمیندارغضنفر قدیر اپنے ڈیرہ پر بیٹھا ہوا تھا کہ تین مسلح ملزمان خرم عرف نومی ،ارشد علی اور دستگیر مسلح آتشیں اسلحہ آئے اور اسلحہ کے زور پر نقدی80ہزار رو پے،2عدد رائفل 44بور لائسنسی ،گولیوں کا تھیلہ ،کلاشنکوف کا پرمٹ معہ لائسنس چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ڈسکہ کا رہائشی محمد عبداللہ اپنی والدہ ،بیوی ،بھابھی کے ہمراہ رکشہ پر سوار ڈسکہ سے ادووار جا رہا تھا کہ پل نہر پنڈوریاں کے قریب 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان دو عدد طلائی کڑے اور 2عدد انگوٹھیاں چھین کر فرار ہو گئے تھانہ صدر اور موترہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت نے چیرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید احمد کو عہدے سے ہٹا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker