تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: اقتدار کی ہوس پرستی،فوجی مارشل لاء ملک دو لخت کے اسباب، یکجہتی کا فقدان سقوط ڈھاکہ آج بھی موجود، مذہبی سیاسی سماجی تجارتی اور صحافتی رہنماء

daska pic 16.12.2013ڈسکہ(نامہ نگار)اقتدار کی ہوس پرستی اورفوجی مارشل لاء نے ملک کو دو لخت کیا ملی یکجہتی کا فقدان سقوط ڈھاکہ کے وقت کی طرح آج بھی موجود ہے مختلف تعلیمی نصاب نے نوجوان نسل کو مختلف گروہوں میں تقسیم کردیا ہے قومی سلامتی کے تحفظ کے ذمہ داراداروں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری نہیں کیں جس کی وجہ سے صوبائیت لسانیت پھیل رہی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے قاری خالد محمودودیگر مذہبی سیاسی سماجی تجارتی اور صحافتی رہنماؤں نے سقوط ڈھاکہ کے اسباب اور آج کا پاکستان سیمینار سے خطاب میں کیا مقررین نے کہا کہ تمام قومی اداروں کو اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنی پیشہ وارانہ ملی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی ماروائے آئین کردار ختم کیا جائے پاکستان کو بیرونی اندرونی سازشوں سے بچانے کے لئے اقتدار عوام کی رائے کے مطابق ملتے رہنا ضروری ہے جس سے عوام براہ راست اقتدار میں شامل ہو ں گے تو حب الوطنی قائم رہے گی قومی ملی یکجہتی کو پروان چڑھایا جائے تمام صوبوں سرکاری نجی اداروں میں ایک ہی نصاب رکھا جائے آج کے نوجوان کو سقوط ڈھاکہ کے اسباب سے آگاہ کر کے دو قومی نظریہ کو بنیاد پر اس کے کردار کی تعمیر کرنا ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker