تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: کار سواروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو نے والے دو افرادکا سخت سیکورٹی انتظامات میں نماز جنازہ

daska pic (1)ڈسکہ(نامہ نگار)علاقہ تھانہ صدر ڈسکہ میں کار سواروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو نے والے دو افراد کو سخت سیکورٹی انتظامات میں نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی گاؤں منڈیکی گورائیہ میں سپرد خاک کر دیا گیا تفصیل کے مطابق علاقہ منڈیکی گورائیہ کا رہائشی راشد بٹ عرف راشدی بٹ اپنے برادرنسبتی اورنگ زیب بٹ عرف زیبی کے ہمراہ کار میں سوار ڈیرہ پر آرہا تھا کہ منڈیکی چوک کے قریب نامعلوم کار سواروں نے روک کرآتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار راشدی بٹ اور اس کا برادر نسبتی موقع پر ہی دم توڑ گئیتھانہ صدر پولیس نے مقتول راشد بٹ کے بھائی منظور احمد عرف پرویز کی درخواست پر 6افراد کاشف عرف کاشی شاہ سکنہ مالولہے اور شہباز عرف کالا سکنہ منڈیکی گورائیہ اور چار نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے وجہ قتل سابقہ رنجش بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker