تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: بین الاضلاعی گینگ مویشی چور اور خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کر کے لاکھوں رو پے مالیت کا سرقہ مال اصل مالکان کے سپرد،سرکل ڈسکہ پولیس

daska pic 18.12.2013ڈسکہ(نامہ نگار) ڈی پی او سیالکوٹ گوہر نفیس کے حکم پر ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ کی زیر نگرانی سرکل ڈسکہ پولیس نے بین الاضلاعی گینگ مویشی چور اور خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کر کے لاکھوں رو پے مالیت کا سرقہ مال اصل مالکان کے سپرد کردیا تفصیل کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ گوہر نفیس کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ اسد سرفراز کی نگرانی میں ڈی ایس پی ڈسکہ شعیب چیمہ اور ایس ایچ اوز سرکل ڈسکہ نے شب و روز محنت سے نہ صرف مویشی چوری کے بڑے گینگ کو ٹریس کیا بلکہ مجموعی طور پر سرقہ مویشی کے بین الاضلاعی گینگ کے34ملزمان احسان اللہ ،وقاص عرف وقاصہ ،محمد شعیب ،عبدالشکور،مبارک علی ،محمدصابر ،ریاض ،اور نوازش علی کو گرفتار کر کے41راس بھینسیں 02عدد گائیں ،23بکریاں و چھترے کل مالیتی 63لاکھ رو پے بنتی ہے پولیس نے ملزمان سے 3عدد ٹرک جس میں سرقہ شدہ مال لوڈ کر کے ملزمان دیگر اضلاع میں لے جاتے تھے بھی برآمد کر لیئے گرفتار کئے گئے ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،گجرات ،لاہور ،شیخوپورہ ،ننکانہ اور سیالکوٹ کے اضلاع سے ہے ملزمان نے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا اور دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے ڈکتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا اور2بقایا گینگ کی سراغ براری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اسد سرفراز ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ نے گذشتہ روز تھانہ سٹی ڈسکہ میں پریس کانفرنس سے دوران صحافیوں کو بتایا انہوں نے مزید بتایا کہ ماہ اکتوبر ،نومبر اور دسمبر کے دوران سرکل ڈسکہ پولیس نے انتہائی خطرناک بین الاضلاعی گینگ ہائے جن میں بلال عرف بلالی گینگ ،سہیل ندیم عرف سہیلا ،جمیل عرف جیلا ،وقاص عرف وقاصہ ،ریاض عرف ریاجو ،رضوان عرف چاند ،سلطان عرف سلطانہ اور عبداللہ گینگ شامل ہیں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا اس کے علاوہ سرکل ڈسکہ پولیس نے آئی جی پنجاب کی اشتہاری پکڑو خصوصی مہم کے دوران تین ماہ میں مجموعی طور پر 127کیٹگری اے ،379کیٹگری بی کے انتہائی خطرناک مجرمان کو جو مسلسل کئی سالوں سے روپوش تھے کو ٹریس کر کے گرفتار کیا انہوں نے اچھی کارکردگی کرنے والے افسران اور ملازمین پولیس کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ درجہ سوم کی سفارش کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker