تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:قماری بازی کر تے 8ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

daskaڈسکہ(نامہ نگار)قماری بازی کر تے 8ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ دوران گشت دو ملزمان سے 8بوتل شراب برآمد ایک ملزم فرار تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ پہاڑی پور میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول کی گراؤنڈ میں ملزمان خلیل ،جاوہید ،ملک شریف،جمیل ،جاوید ،نواز، عبدالرشید اور محمد منشاء بذریعہ تاش جوا کھیل رہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر ستراہ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے رقم ٹکڑی800رو پے اور تاش ان کے قبضہ سے برآمد کر لی جبکہ سٹی پولیس نے دوران گشت پسرور بائپاس کے قریب دو ملزمان حسن نواز سکنہ محلہ چوہدریاں سے تین بوتل شراب ،عاصم ساہی سکنہ محلہ چوہدریاں سے5بوتل شراب برآمد کر لی جبکہ ملزم عاصم ساہی بوتلیں پھینک کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں  وعدہ کرتا ہوں کسی دباو میں نہیں آؤں گا: جسٹس ثاقب نثار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker