تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: آدمکے چیمہ کے دو متحارب گروپوں کے درمیان صلح سے علاقہ میں خوشی کی لہر

Daska Pic 19-12-2013ڈسکہ(نامہ نگار)آدمکے چیمہ کے دو متحارب گروپوں سابق تحصیل ناظم حاجی ناصر محمود چیمہ اور آصف خان شیروانی المعروف چاند خان کے درمیان صلح ،متفقہ طور پر شہباز خان چیئرمین اور شاہ نواز چیمہ وائس چیئرمین یونین کونسل آدمکے چیمہ نامزد علاقہ میں خوشی کی لہر کی دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے آصف خان شیروانی المعروف چاند خان گروپ آف آدمکے چیمہ اور سابق تحصیل ناظم حاجی ناصر محمود چیمہ آف آدمکے چیمہ گروپ کی آپس میں ناراضگی چلی آرہی تھی اور ہمیشہ دونوں گروپ سیاسی سماجی معاملات میں آمنے سامنے ہو جاتے تھے جسکی وجہ سے علاقہ میں عرصہ دراز سے علاقہ کا ماحول خراب رہتا تھا اور لوگوں کا امن خطرے سے دو چار رہتا تھا دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کو ختم کر نے پر تلی رہتی تھیں گذشتہ روز علاقہ کی مشہور اور سماجی شخصیات محمد اسلم چیمہ ،خالد محمود چیمہ ،نسیم الحسن میتلا ایڈووکیٹ نے حافظ سجاد ساہی کے ڈیرہ پر دونوں پارٹیوں کا اکٹھ کیا اور اس موقع پر سینکڑوں کارکنوں اور علاقہ کی دیگر معزز شخصیات کی موجودگی میں دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے اپنے اپنے اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کو گلے سے لگالیا اور اپنے خطاب میں اہل علاقہ کی کوششوں کو سراہا شہباز خاں نے کہا کہ علاقہ میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کے لئے یونین کونسل آدمکے چیمہ کی چیئرمین شپ کے لئے ناصر محمود چیمہ کو نامزد کر تے ہو ئے کہا کہ اصل مقصد ہمار انصب العین اپنے علاقہ کی بھلائی کے لئے خدمت کرنا ہے ہم حاجی ناصر محمود چیمہ سے مل کر امن کی فضا کو بر قرار رکھیں گے حاجی ناصر چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک پاکستان کو اس وقت صرف اور صرف امن و شانتی کی ضرورت ہے سابقہ ادوار میں بھی خدا نے بہت عزت دی اور عہدوں سے بھی نوازا اور آئندہ بھی انشاء اللہ نوازے گا موجودہ دورمیں ہمیں عہدوں کی سیاست سے ہٹ کر خدمت کے جذبے کے ساتھ عوام میں بھائی چارے کی فضا پیدا کر نے کی ضرورت ہے کہ اور میں چاہتا ہوں کہ ضلع سیالکوٹ میں ہم بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوں لہذا میں اپنے ساتھیوں کی طرف سے بھائی چارے کی فضا کو اور اپنے علاقہ کے امن کی خاطر شہباز خان کو چیئرمین مقرر کر تا ہوں اس طرح متفقہ طور پر شہباز خان کوچیئرمین اور شاہ نواز چیمہ کو وائس چیئرمین یونین کونسل آدمکے چیمہ نامزد کر دیا گیا جس پر علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اہل علاقہ نے معززین کی ان کاوشوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ دونوں گروپوں کے اتحاد سے علاقہ ترقی کی طرف گامزن ہو گا اس موقع پر حافظ سجاد ساہی ،ڈاکٹر طاہر اقبال ،ڈاکٹر طاہر اقبال ،ڈاکٹر جاوید ساہی ،میجر سیف اللہ ،عبدالمنان علوی ،حاجی خالد محمود چیمہ ،نسیم الحسن میتلا ایڈووکیٹ ،غوث چیمہ ،حاجی اسلم چیمہ ،حاجی الیاس چیمہ ،پرویز عالم بٹ ،رانا محمد شبیر ،و دیگر اہل علاقہ کی معزز شخصیات موجود تھیں آخر میں حاجی ناصر محمود چیمہ اور آصف خان شیروانی نے آنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker