تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر قصاب کے خلاف،جبکہ قادیانی کا خود کو مسلمان کہنے پر مقدمہ درج

crimeڈسکہ(نامہ نگار)مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر قصاب کے خلاف مقدمہ درج 20کلو سے زائد بدبودار گوشت تلف کردیاجبکہ قادیانی کا خود کو مسلمان کہنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع جیسروالہ میں قصاب محمد رمضان گوشت فروخت کر رہا تھا جو مضر صحت اور بدبودار تھا ویٹرنری ڈاکٹر سید خورشید شاہد نے چھاپہ مارا تو ملزم دکان سے فرار ہو گیا دکان پر موجود 20کلو مضر صحت گوشت قبضہ میں لے کر تلف کر دیا گیا تھانہ موترہ پولیس نے سلاٹر ایکٹ4/5کنٹرول ایکٹ 1965 ؁ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا ،سیالکوٹ کا رہائشی فیصل رشید ،پیر سید محبوب احمد گیلانی ،قیصر محمود ،رانا طلعت وغیرہ کے ہمراہ تھانہ موترہ میں ایک کیس کے سلسلہ میں آیا وہاں پر پہلے سے موجود مظفر عرف بھولاسکنہ پیرو چک نے کلمہ طیبہ پڑھ کر کہا میں مسلمان ہوں اور مرزا غلام احمد قادیانی کو ماننے والا ہوں اور احمدی ذہب سے تعلق رکھتا ہوں اور ہم مسلمان ہیں تھانہ موترہ پولیس نے ملزم کے خلاف امتنائے قادیانی ایکٹ کی دفعہ298Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: نامعلوم افراد کانشی پرتشدد، موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ گذشتہ قتل ہو نے والے محنت کش کا مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker