تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:خبروں کی اشاعت پر محکمہ پبلک ہیلتھ کےافسران اورٹھیکیدارکی اہل دیہہ کی منت سماجتیں

daska cityڈسکہ(نامہ نگار)خبروں کی اشاعت پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران اور ٹھیکیدار نے اہل دیہہ کی منت سماجتیں شروع کر دیں لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے مین ہولز کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے نواحی علاقہ میترانوالی میں 5کروڑ رو پے کی لاگت سے تعمیر ہو نے ولا سیوریج سسٹم کا منصبوہ بری طرح فلاپ ہو نے کے باعث گلیوں نالیوں کا گندہ پانی تالاب میں جانے کے بجائے میں ہو لز سے باہر نکلنا شروع ہو گیا تھا جس سے گلیاں بازار جوہڑ کی شکل اختیار کر گئیں گذشتہ روز اخبارات میں خبریں شائع ہو نے پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران اور ٹھیکیدار نے ملی بھگت کر کے اہل دیہہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ٹی ایم اے کے عملہ سے مین ہو لز کی صفائی ستھرائی کا کام اور لوگوں کی منت سماجتیں شروع کر دیں لیکن اہل دیہہ نے ایک نہ سنی اور ٹھیکیدار اور پبلک ہیلتھ کے اوور سییراور ایس ڈی او کے خلاف احتجاج جا ری رکھا ۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:لین دین کا تنازعہ بااثرمسلح افراد کا شہری کے مکان پر دھاوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker