تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ،طلباء میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم

ڈسکہ(نامہ نگار)پرائیویٹ سکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کاdaska pic (5) انعقاد ،طلباء میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم،ڈپٹی ڈائریکٹر ریڈیو اسلام آباد کی تقریب میں خصوصی شرکت تفصیلات کے مطابق موضع کنڈن سیان کے سکائی وے گرلز ہائی سکول میں جماعت نہم کی طالبہ طیبہ ارشدکو نمایاں پوزیشن اور سکول کا سو فیصد رزلٹ آنے پر تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک سے کیا گیا بعد ازاں بالبات نے مزاحیہ خاکے پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی سکول کے سرپرست چوہدری محمد سلیم ایس ڈی او پی ٹی سی ایل نے سکول کے پرنسپل انجینئرمحمد شہباز کو بہتر کارکردگی پر موٹر سائکل اورنمایاں پوزیشن حاصل کر نے والی طالبہ طیبہ ارشد کو واشنگ مشین اور پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریڈیو اسلام آباد چوہدری محمد منشاء ساہی نے بھی طالبہ کو 10ہزار رو پے نقد انعام اور دیگر طالبات کو قرآنی نسخہ جات کا تحفہ دیا تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے چوہدری محمد منشاء ساہی نے سکول ہذا کے سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ علم ایک لازوال دولت ہے اور اس کے بغیر انسانی زندگی ادھوری ہیاور علم کی روشنی سے ہی انسان ملک و قوم کا نام روشن کر سکتا ہے اور بہتر تعلیم حاصل کر کے ہی آج کا طالبعلم کل کا علامہ اقبال اور محمد علی جناح ہوگا تقریب میں صحافی ناصر محمود رانجھا،غلام مصطفے آسی ،محفوظ چیمہ ،ذوالفقار احمد گُل،رانا ارشد بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button