تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ انتہائی جوش و خروش اور جذنہ سے منائی گئی

daska pic26-12-13ڈسکہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر توحید اقبال بٹ کے ڈیرہ پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ انتہائی جوش و خروش اور جذنہ سے منائی گئی پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ ن سٹی و تحصیل اور یوتھ ونگ سٹی و تحصیل کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر توحید اقبال بٹ نے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں ہمیں دوہر ی خوشیاں ملتی ہیں کہ ایک جانب کرسمس کا تہوار منایا جا رہا ہے اور دوسری جانب جشن قائد اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ منائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کے اندر بسنے والے تمام مذہب کیلئے ایک آزاد ریاست کی تخلیق کی جس کی بدولت آج ہم ملک میں ایک آزاد شہری ہیں اس موقع پر کرسمس ، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 137ویں اور میاں محمد نواز شریف کی 64ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker