پاکستانتازہ ترین

ڈسکہ:35لاکھ رو پے لاگت سے ڈینگی مچھروں کے سات گھرانے تیار

daskaڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ 35لاکھ رو پے لاگت سے ڈینگی مچھروں کے سات گھرانے تیار تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹر تحصیل میونسپل ڈسکہ نے بڑھتی ہو ئی آبادی کے پیش نظر ٹریفک نظام و خوبصورتی قائم رکھنے کیلئے کھلی وکشادہ سڑکیں بنادی گئیں ان کو مزید خوش نما کرنے کے لئے ڈسکہ کے اندر داخل ہو نے والی سڑکوں اور شہر کے گنجان آباد چوکوں میں 35لاکھ رو پے کی لاگت سے آبشاریں بنوادی گئیں جس کی تعمیر ملی بھگت سے ناقص میٹیریل سے کروادیں گئیں اور شہریوں کی آنکھوں میں دھول کھونکنے اور 35لاکھ رو پے ہڑپ کر نے کے لئے ایک ہفتہ رات کو آبشاریں چلائی گئیں تو ان میں نصب موٹروں کی معیاد پوری ہو گئی اور موٹریں خراب ہو کر رہ گئیں توآبشاروں کے نکاس وغیرہ گردو غبار پڑنے سے تمام بند ہو گئیں حالیہ بارشوں سے پانی جمع ہو گیا ہے اور ان میں زہریلے کیڑوں نے اپنی آماجگاہ بنالی ہے خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ آبشاروں کی طرف توجہ خاص نہ ہو ئی تو ڈینگی مچھر پیدا ہو جائے گا اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹر ڈسکہ ظہیر عباس چٹھہ نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ مذکورہ آبشاریں ضلع لیول پر میری تعیناتی سے قبل تعمیر ہو ئی ہیں میں انہیں چیک کر لیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کا ایک اور کارنامہ،پانچ مضامین کارزلٹ بھی ڈکلئیر نہ کرسکا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker