تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: سستا کرسمس بازار سج گیا

daska pic 20-12-12ڈسکہ(نامہ نگار)کرسمس کے موقع پرمسیحی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایڈمنسٹریٹرظہیر عباس چٹھہ کی ہدایت پر ٹی ایم اوسید اسد حسین شاہ اور ٹی اوآر سید سروش اقبال کی زیر نگرانی سستا کرسمس بازار لگایا گیا جس کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سید اسدحسین شاہ ،ایم پی اے پی اے صوفی محمد اسحاق نے صحافیوں کا بتایا کہ اس بازار کا مقصد مسیحی بھائیوں کو کر سمس کے موقع پر سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جائیں اور ان کی خوشیوں میں شامل ہو کر ان کی خوشیوں کو دوبالا کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کی تاجر برادری کے تعاون اور یڈمنسٹریٹر ظہیر عباس چٹھہ کی ہدایت پر یہ بازار لگایا جا رہا ہے بازار میں روزمرہ ضرورت کی اشیائے خردونوش سستے ریٹوں پر مہیا کی جائیں گی تاکہ مسیحی بھائی کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کر سکیں اس موقع صفائی کے انتظامات چیف سینٹری انسپکٹر آفتاب باجوہ ،سینٹری انسپکٹر چودھری یوسف نے صفائی کے انتظامات مکمل کر لیئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء کی انعقاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker