تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: آمد مصطفی ﷺ کا مقصدزندگیوں کی تبدیلی ہے، مولانا الیاس گھمن

ڈسکہ(نامہ نگار)امت مسلمہ کے لئے حضور اقدس نبی مکرم ﷺ کی تعلیمات مشعل راہ ہیں اور ہم ان کی تعلیمات پر عمل کر کے اس دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں آمد مصطفی ﷺ کا مقصدزندگیوں کی تبدیلی ہے ان خیالات کا اظہار مولانا الیاس گھمن نے جامع مسجد حنفیہ مین بازار ڈسکہ کلاں میں سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ درس قرآن میں کیا انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی آمد سے دنیا کے اندھیرے روشنیوں میں بدل گئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلمان پر فرض ہے کہ ہم اپنے نبی پاک ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر تے ہوئے ان کی آمد کے مقصد پراپنی زندگی کو بدلیں تاکہ دنیا اور آخرت میں بھی کامیابی ہمارا مقدر بن سکے درس قرآن کا انتظام شیخ محمد فاروق نے کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: مخبر کی اطلاع ، ڈی سی او کا چھاپہ ناکام، بروقت اطلاع پر اساتذہ کی دوڑیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker