تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: اشتہاری کی گرفتاری کے لئے پولیس کا چھاپہ اہلخانہ کا پولیس پر تشدد

ڈسکہ(نامہ نگار)اشتہاری کی گرفتاری کے لئے پولیس کا چھاپہ اہلخانہ کا پولیس پر تشدد سپاہی کی جیب سے پرس بھی نکال لیا تفصیل کے مطابق تھانہ ستراہ پولیس نے اشتہاری ملزم علی کی گرفتاری کے لئے اس کے گھر میں چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہو ئے پولیس نے گھر کے اندر چھاپہ ماراوہاں پر موجود سجاد ،عمران ،عارف ،ریاست ،عمیر ،عذرا بی بی ،رضیہ ،فرخندہ ،رخشندہ ،کرن نے وجہ معلوم کی تو پولیس پارٹی نے اپنا روائتی انداز اپنا کرگھر میں موجود افراد کو پر حملہ کر کے انہیں زدوکوب کیاملزم کے اہلخانہ کی مزاحمت پر دونوں اطراف سے جھگڑا شروع ہوگیا اہل دیہہ کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع ہو گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف اشتہاری کو پناہ دینے اور فائرنگ کرنے اور کانسٹیبل کو مارنے اور اس کی جیب میں سے35سو رو پے نکالنے کی دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اہل دیہہ کے مطابق اس دوران فائرنگ کی آواز ضرور سنائی دی گئی ہے یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ فائرنگ ملزم پارٹی نے کی ہے یا کہ پولیس نے غیر جانبدارانہ انکوائری کر کے ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  معروف شاعر و ادیب جمیل الدین عالی کی نماز جنازہ و تدفین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker