تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ

ڈسکہ (نامہ نگار)پورے ملک کی طرح ڈسکہ میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی شہر کی تمام سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں کو سبز جھنڈیوں اور رنگ برنگے برقی قمقوں ، آرائشی محرابی دروازے ، خانہ کعبہ اورروضہ رسول ﷺ کے خوبصورت ماڈل بنا کر شہر کو دلہن کی طرح سجایاگیا صبح کاآغاز نماز فجر کے بعد نبی پاک ﷺ پر درودو سلام کی محفلوں سے کیا گیا اور شہر کی تمام چھوٹی بڑی مسجدوں سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس نکالے گے مرکزی جلوس جامع مسجد نور سے نکالا گیا جسں میں تمام چھوٹے بڑے جلوس شامل ہو کر ایک عظیم الشان جلوس کی شکل اختیار کرگئے جن کی قیادت مقامی ایم این اے صاحبزادہ سید افتخار الحسن شاہ ،ایم پی اے محمد آصف باجوہ ،معروف عالم دین علامہ قاری خالد محمودنے کی جلوس سخت سیکورٹی میں شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہو تا ہو ا میلاد چوک میں اختتام پذیر ہوا جہاں پر مقررین نے کہا کہ نبی پاک ﷺ کی ولادت کی خوشی منانا ہمارے لیئے فرض اول ہے اگر آپ ﷺ کی ولادت باسعادت نہ ہو تی تو یہ دنیا نہ ہو تی نہ زمین ہو تی نہ آسمان ہو تا نبی کریمﷺ کی ولادت کی خوشی ہر چیز مناتی ہے آپ ﷺ کی تعلیمات ہمارے لیئے مشعل راہ اور ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ ہیں آپ ﷺ کی آمد سے ظمت کدہ جہاں نور بن گیا آپ ﷺ کی تشریف آوری سے غلاموں کو راحت ملی اور یتیموں کو قرار نصیب ہوا جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کاجگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا اور شرکاء کے لیئے دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں اور لنگر بھی تقسیم کیا گیابہترین آرائشی دروازے اور چراغاں کر نے والوں کو انعامات دیئے گئے مختلف تجارتی ،سماجی تنظیموں اورشخصیات صدر انجمن آڑھتیاں و رائس ڈیلر ملک جابر نے سینکڑوں لوگوں میں لنگرتقسیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:چیف تیرے جانثار بے شمار،وکلاء کا چیف جسٹس کے حق میں مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker